تباہی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
تباہی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

فرانس کا سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

جینیوا: فرانس نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ پاکستان نے بہادری سے سیلاب کا مقابلہ کیا۔

فرانسیسی صدر نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے،عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ ہم مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی حمایت کرنا چاہیں گے، فرانس طویل مدت میں پاکستان کی ضرورت کے مطابق مہارت اور مالی امداد فراہم کرتا رہے گا۔