پارٹی کے لٰے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے، فائل فوٹو
پارٹی کے لٰے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے، فائل فوٹو

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

راوالپنڈی: توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی  بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

دوران سماعت تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چوہدری اورعلی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو حاضری کے لیے عمران خان اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔