مجھے کسی نے صوبائی صدر بننے کیلیے نہیں کہا۔فائل فوٹو
مجھے کسی نے صوبائی صدر بننے کیلیے نہیں کہا۔فائل فوٹو

رانا ثنا اللہ کو پنجاب کی صدارت سے نہیں ہٹا رہے ۔احسن اقبال

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ رانا ثنا اللہ کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

احسن اقبال نے رانا ثنا اللہ کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کر تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا ثنا اللہ ہی پنجاب کے صدر ہیں،انہیں ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تنظیمی اجلاس میں بھی کسی کو عہدے سے ہٹانے کی بات نہیں ہوئی ،مجھے کسی نے صوبائی صدر بننے کیلیے نہیں کہا۔