جے آئی یوتھ راولپنڈی کا الیکشن کمیشن آفس کے گھیرائو کا اعلان

اسلام آباد (اُمت نیوز)جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاند لی کے خلاف آج دوپہر ڈھائی بجے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے گھیرائو کا اعلان کردیا ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی واضح اکثریت سے جیت رہی تھی ۔ نتائج تبدیل کرنے کیلئے دھاندلی کی جارہی ہے۔ لہٰذا آج بروز منگل دن 2 بجے کر 30منٹ پر الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔ تمام اہلیان راولپنڈی اور اسلام آباد اس احتجاج میں لازمی شرکت کریں۔