کراچی: بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔
سراج الحق نے آج دوپہر 2بجے منصورہ میں مرکزی قیادت کا اہم اجلاس طلب کر لیا ۔کراچی کے انتخابات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی بلدیاتی الیکشن میں بڑی پارٹی بن کر سرفہرست آچکی ہے ،پولنگ ایجنٹوں کے نتائج واضح ہیں کہ جماعت اسلامی اکثریت میں ہے۔