اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں پیر 30 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری کو اسلام آباد میں اسکول و دفاتر بند رہیں گے، میونسپل کارپوریشن، سی ڈی اے، آئیسکو، سوئی گیس کے دفاتر کے علاوہ تمام اداروں میں چھٹی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں چھٹی کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 30جنوری کو متحدہ عرب امارات کے صدر صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اسلام آباد آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، یو اے ای کے صدر کی آمد پر انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا اعزازی پروٹوکول دیا جائے گا، یو اے ای کے صدر کو نور خان ائیر بیس پر توپوں کی سلامی دی جائے گی، وزیر اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
یو اے ای کے صدر کی اسلام آباد آمد پر پیر کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی۔