جہلم (امت نیوز)جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر و پارٹی کے رہنما فواد چوہدری پر کرپشن کا الزام لگادیا ۔پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ایک کمیٹی بنا کر فواد چوہدری کے اثاثے چیک کرے۔
جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نےفواد چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس میں کہا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کیلئے ناسور ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ ان کا اگلا اسٹیشن کون سا ہو گا۔
پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سابق نائب صدر ندیم بنٹی نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری پر صرف 30، 40 افراد باہر نکلے، انہوں نے عہدے اپنے رشتے داروں میں بانٹ دیے، پی ٹی آئی ایک کمیٹی بنا کر فواد چوہدری کے اثاثے چیک کرے۔
محمود مرزا جہلمی کا کہناتھاکہ امپورٹڈ حکومت کی طرح امپورٹڈ امیدوار فواد چوہدری بھی نامنظور ہے، عمران خان فواد چوہدری کو ضمنی الیکشن میں اتار کر ان کی کارکردگی چیک کریں، عمران خان ہمارا ہیرو ہے لیکن فواد چوہدری نامنظور ہے