نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو
نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

پرویزالہیٰ کے گرفتار ڈرائیوراورگن مین کے اہم انکشافات

اسلام آباد: گزشتہ روزشراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتار پرویزالہیٰ  کے ڈرائیوراورگن مین نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی ہدایات پر لاہور سے رقم بھرا لفافہ لے کرآئے۔

سابق وزیراعلیٰ کے ڈرائیوراور گن مین نے مجسٹریٹ کے سامنے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے مبینہ ملازمین فہیم اور ارشاد نامی اشخاص کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ دونوں مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہی کے فرنٹ مین ہیں۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں ملازمین چوہدری پرویزالہیٰ کے لیے پیسوں کے لین دین میں ملوث ہیں،سابق وزیر اعلیٰ کے لیے نجی رہائش گاہ پر نجی محفلوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے ڈرائیوراورگن مین کو شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتارکیا تھا۔

پولیس نے چوہدری پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا تھا۔