مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہیں، فائل فوٹو
مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہیں، فائل فوٹو

پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری بھی زیرعتاب، مقدمہ درج

لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج،ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال نامزد ہیں جن کو گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن میں رشوت لینے کے الزام میں درج کیا گیا۔

ان پر ہائی وے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے، ایف آئی آر میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال نامزد ہیں جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے، محکمہ ہائی وے کے ایکسیئن دلشاد احمد، کاشف شکور، فتح محمد اور ارشد ندیم کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کریں گے۔

ایف آئی آرکے مطابق ایس ڈی او رانا اقبال نے محمد خان بھٹی کو من پسند پوسٹنگ کے لیے کروڑوں روپے دیے، محکمۂ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران نے بھی انہیں رشوت دی۔