رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے ۔فائل فوٹو
رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے ۔فائل فوٹو

رانا ثنا اللہ بھی لندن سے واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی لندن سے نواز شریف کا خصوصی پیغام لے کر واپس وطن پہنچ گئے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنااللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنااللہ 2 ہفتے لندن میں پارٹی قائد نوازشریف کے ساتھ مشاورت میں مصروف رہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی تقریباً 4 ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچی تھیں۔