لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگ کو طنز کا نشانہ بنا ڈالا
بیان میں کہا کہ مریم نواز کی واپسی پر پیٹرول 35روپے لیٹر مہنگا کرکے اسحاق ڈار نے قوم کو سلامی دی ہے
پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا مریم نواز کی واپسی پر قوم کو 35 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی اسحاق ڈالر نے سلامی دی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں، محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔