لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والا غیرقانونی اورناروا سلوک قابل مذمت ہے
یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری سےملاقات میں کہی
تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق حبا فواد نے لاہور کے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ فواد کو فیملی سے ملاقات نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے، فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اب وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔