اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی اسمبلی سے قاسم سوری کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے قومی اسمبلی کی نشستNA 265کوئٹہ 2 کا شیڈول الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیاہے
شیڈول کےمطابقضمنی انتخابات 16 مارچ 2023 کو ہونگے، ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس3 فروری کو جاری کریں گے،6 کاغذات نامزدگی سے 8 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، 9 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور 13 فروری تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک ہوگی، تعلقہ ایپلٹ ٹریبونل کے پاس اپیلیں جمع کرائے جاسکیں گی
20 فروری تک ان اپیلوں پر فیصلہ کیا جائیگا، 21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی
،22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔
23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے، پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔