سابق ڈی جی آئی بی مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے

اسلام آباد(اُمت نیوز) سابق ڈی جی آئی بی مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق میجر(ر)مسعود شریف کچھ دن پہلے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے، ان کا تعلق کرک کے علاقہ بلند کلہ سے تھا۔
اہلخانہ کے مطابق مسعود شریف خٹک کی نمازہ جنازہ منگل کے روز کرک میں ادا کی جائےگی۔
خیال رہے کہ مسعود شریف خٹک بے نظیر بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر بھی رہے
اور2011 میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تاہم 2013 میں وہ تحریک انصاف کو بھی خیرباد کہہ گئے۔