کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں لائنز ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کراے ایس آئی محمد اقبال جاں بحق ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی شرقی کےبریگیڈ تھانے کی حدود لائنز ایریا میں پیش جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر جاںبحق ہوگیا ہے
پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی محمد اقبال کو 4گولیاں لگیں۔اے ایس آئی محمد اقبال کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال پہنچتے ہی ان کا انتقال ہوگیا ہے
اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی اسپتال پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس افسر محمد اقبال پولیس پارٹی کے ہمراہ کسی مقام پر چھاپہ مارنے کے لیے جا رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔