کلر کہار ،مسافر بس حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی
تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا، مسافر بس موٹر وے ایم 2 پر کلر کہار کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی
January 30, 2023 · قومی
کلر کہار(اُمت نیوز) کلرکہار موٹروے ایم 2 کے قریب مسافر بس کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 پر کلر کہار کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی
ترجمان کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔