آصف علی زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

کراچی: عمران خان کی جانب سے الزامات لگانے کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

آصف علی زرداری نے لیگن نوٹس میں کہا کہ نوٹس ملنے کے 14 روز میں عمران خان غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معافی نہ مانگی تو 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔