فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخ رشید نے لال حویلی سیل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی

راوالپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سیل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ لال حویلی کو سیل کرنے کا مقصد سیاسی انتقام ہے،لال حویلی میری ملکیت ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لال حویلی سیل کرنے کا اقدام غیرقانونی قرار دے ،عدالت متروکہ وقف املاک کو زبردستی بے دخلی سے روکے ۔