لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے ۔فائل فوٹو
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے ۔فائل فوٹو

حملہ آور پہلی صف میں کھڑا تھا،پولیس حکام

پشاور: سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا،حملہ آور پہلی صف میں کھڑا تھا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جس نے نماز کےدوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد مسجد کی چھت نیچے آگری۔

دھماکے کے باعث شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کی چھٹیاں معطل کر دی گئی ہیں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی جانب سے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے ۔