اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئین کے مطابق فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست مسترد کی،فائل فوٹو
 اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئین کے مطابق فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست مسترد کی،فائل فوٹو

فوادچوہدری کو پھر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد : مقامی عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فوادچوہدری کو پھر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر فوادچوہدری کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالتی حکم کے بعد فواد چوہدری کو بغیر کپڑا ڈالےعدالت پہنچایاگیا،عدالت نے فوادچوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے سماعت کی ،فوادچوہدری کے وکیل بابراعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔