بنی گالہ میں عمران خان چوک پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس اہلکار چھاپے کے بعد ایک ملزم طارق ولد یار محمد کو گرفتار کرکے لا رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

               
January 30, 2023 · قومی
مفرور ملزم کے والد زبیر نے بیوی کو طلاق دے دی تھی،فائل فوٹو

مفرور ملزم کے والد زبیر نے بیوی کو طلاق دے دی تھی،فائل فوٹو

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے قریب بنی گالہ میں عمران خان چوک پر  ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ پولیس کی ٹیم ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے آئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار چھاپے کے بعد ایک ملزم طارق ولد یار محمد کو گرفتار کرکے لا رہے تھے، نامعلوم ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر سامنے سے فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار کاں بحق ہو گیا۔