امام نے جیسے ہی تکبیر پڑھی، دھماکا ہوگیا،زخمی سب انسپکٹر

پشاور(امت نیوز)پولیس لائنزکی مسجد میں دھماکے کے ایک زخمی سب انسپکٹر نے بتایا کہ وہ نماز کے وقت مسجد کے برآمدے میں کھڑا تھا، امام نے جیسے ہی تکبیر پڑھی، اُسی وقت دھماکا ہوگیا۔

زخمی سب انسپکٹر مشتاق خان کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ برآمدے سے باہر جاکر گرا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت بھی نیچے گرگئی۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنزکی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں32افراد شہید، 150 سے زائد زخمی ہو گئے   جبکہ 145 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں