چوہدری شجاعت کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا
الیکشن کمیشن ق لیگ کی صدارت سے متعلق فیصلہ منگل کو سنائے گا
الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔ فائل فوٹو
اسلام آباد(امت نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کے مسلم لیگ (ق) کے صدر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کل بروز منگل کو سنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چوہدری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چوہدری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا