کوئٹہ(اُمت نیوز)کوئٹہ میں ،نمائشی میچ کے انتظامات بارے جائز ہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بگٹی اسٹیڈیم میںپانچ فروری کونمائشی میچ کے انتظامات بارے اجلاس میں تزئین وآرائش، سیکیورٹی ،شائقین کےداخلے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں اور ادارے کےحکام نے شرکت کی ہے۔
اجلاس میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش، سیکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
عمران گچکی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کے باعث کوئٹہ میں میچ کا انعقاد ممکن ہو اہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے کے لیےکوئٹہ کا ماحول آئیڈیل ہے
یہاں موسم گرما میں سمر کیمپ کا انعقاد بھی ہوسکتا ہے، پی سی بی سے بات چیت کی جارہی ہے نجم سیٹھی سے امید کرتے ہیں کہ اس ضمن میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔