اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کے مسلم لیگ (ق) کے صدر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن چودھری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا، چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔