اسلام آباد(اُمت نیوز)سینئرکلچرل صحافی عاشق چودھری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر کلچر صحافی رونامہ جنگ کے ساتھ منسلک تھے ،مرحوم نے پسماندگان میں 3بیٹے اور 1بیٹی چھوڑی ہے۔
سینئر صحافی عاشق چودھری کے انتقال پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ثقافت اورصحافت میں عاشق چودھری کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔