نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو
نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپہ کیوں مارا گیا? پتہ چل گیا

گجرات: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارنے پر پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا۔

پولیس کاکہناہے کہ کوٹلہ ارب علی خان سول ہسپتال کے نام کی تبدیلی پر جھگڑا ہوا تھا،تھانہ ککرالی میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔

پولیس کاکہناہے کہ پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ چوہدری وجاہت کی گرفتاری کیلیے مارا گیا ،چوہدری وجاہت حسین کیخلاف گجرات کے تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج ہے ،جھگڑے کے وقت چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے موسیٰ الٰہی بھی موجود تھے ۔

پولیس کاکہناہے کہ موسیٰ الٰہی نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،چوہدری وجاہت نے تاحال مقدمے میں ضمانت نہیں کرائی،چوہدری وجاہت کے گھر پرنہ ہونے کے باعث پولیس تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئی ۔