کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرافغانستان میں مارا گیا
کمانڈرمحمد اکرام عرف ابابیل کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔
اکرام جنگجووٴں کیلیے اسلحہ اور بارودی مواد فراہم کرتا تھا۔فائل فوٹو
پشاور: کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر محمد اکرام عرف ابابیل افغانستان کے صوبے پکتیکا میں مارا گیا۔
کمانڈر اکرام کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ اکرام قبائلی علاقوں میں ٹی ٹی پی کے جنگجووٴں کیلیے اسلحہ اور بارودی مواد فراہم کرتا تھا۔