پرویزالٰہی کو ق لیگ پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ
مونس الٰہی، کامل علی آغا اور دیگر کو بھی پنجاب کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔
مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہیں، فائل فوٹو
لاہور: نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ق لیگ سے انحراف کرنے والوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع ق لیگ کا کہناہے کہ پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،مونس الٰہی، کامل علی آغا اور دیگر کو بھی پنجاب کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔