فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری کی رہائی کی روبکار جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی رہائی کی روبکار جاری کردی ہے۔
روبکار ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نےجاری کی۔ روبکار کے ساتھپی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی۔
جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بیان فواد چوہدری کو نہیں دینا چاہیے تھا، اس طرح کے بیانات پارلیمنٹیرینز کونہیں دینے چاہئیں۔
فواد چوہدری کی مشروط ضمانت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نےمنظور کی اور کہا کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔