گوجرانوالہ (اُمت نیوز) گوجرانوالہ میں 10 سال کے بچے نے ماں کو قتل کردیا ہے۔
گرفتار ی کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں پربھی بچے نے فائرنگ شروع کردی جس سے پولیس اہلکارمشکل سے بچے۔
پولیس رپورٹ کےمطابق مقتولہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کررکھا تھا ،بچے نےبرقع پہن کر ماں کا پیچھا کیا اورقتل کردیا ،اسلحہ سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
،پولیس کاکہناہے کہ غیرت کے نام پر کم سن ملزم نے ماں کو قتل کیا، فائرنگ سے ایک راہ گیرخاتون بھی زخمی ہوئی جو سول سپتال میں زیرعلاج ہے۔