پی ٹی آئی رہنما شندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(اُمت نیوز)اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنےپر پاکستانتحریک انصاف کے رہنما شندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق مقدمہ لاہور کے تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں 153اے،124اے اور505 اے کی دفعات شامل ہیں
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شندانہ گلزار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔
پروگرام میں شندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ’’پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ جنرل اپنے آپ کو خدا سمجھنے لگتا ہے ‘‘’’فرعون سے بڑا ہوجاتا ہے تو کے پی کے کی شامت آجاتی ہے۔ ‘‘آپ کے پاس کتنے بڑے شہر ہیں وہاں پر طالبان کو بھیجیں، طالبان بھیعمران خان حکومت جاتے ہی واپس آگئے ہیں اور دھماکے بھی ہونے لگے۔