الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

ضمنی انتخابات کیلیے ریٹرننگ افسران کی تقرری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلیے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔اری ہونیوالے اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کیلیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران مقرر کردیے، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری بھی کردی ۔

حکام کاکہناہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن سے لیے گئے ہیں ،آر اوز اور اے آر اوز کی ذمے داری سرکاری افسران کو دی گئی ہے ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلیے افسران کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے 27 جنوری کو قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری کیاتھا۔

اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 نشستوں میں 15 نشستیں صوبہ پنجاب کے اضلاع کی ہیں ،قومی اسمبلی کی33 نشستوں پر 16 مارچ کو ضمنی انتخاب منعقدکیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ ریٹرننگ افسران 3 فروری کو پبلک نوٹس جاری کریں گے ، 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔