لاہور(امت نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کردیا۔
فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف نیب نے 4 ارب 56 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔
احتساب عدالت نے فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
فواد حسن فواد کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔
احتساب عدالت کی جج نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
فواد حسن فواد سمیت اہلخانہ نے ریفرنس سے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں