اسلام آباد(امت نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ نگراں وزرائے اعلی نے 90 روز کے اندرانتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا
اسلام آباد میں شہباز گل اور حماد اظہر کے ساتھ پریس کانفرنس میں فوادچوہدری نے کہا کہ دوران حراست ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا، چار سینئر وزراء نے کہا کہ اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں، اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزراء اعلی نے 90 روز کے اندر انتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تک ان سے ملک اور عمران خان منیج نہیں ہو رہا، ہمارا اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں نہ جھگڑا ہو سکتا ہے، اداروں سے کہتا ہوں کہ ان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں
فواد چوہدری نے کہا کہ رات کی تاریکی میں گرفتاریاں ہورہی ہیں اور اب شیخ رشید اور عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ہم جھکیں گے نہیں۔
فواد چوہدری کاکہناتھاکہ تحریک انصاف دور حکومت میں دہشت گردی سے نمٹا گیا، پاکستان نے افغانستان اور امریکا کے ساتھ معاملات کو ٹھیک کیا، 3 لاکھ افراد براستہ پاکستان افغانستان سے نکلے، پاکستان نے غیر ملکی میڈیا کے انخلاء میں مدد کی، سویت یونین کے خلاف لڑنے کا فیصلہ جنرل ضیاء نہیں ریاست نے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان افغانستان کو بہتر سمجھتے ہیں، افغانستان کی سیاسی لیڈر شپ عمران خان کی قدر کرتی ہے
شہبازگل کا کہنا تھا رجیم چینج نے اتنا بڑا جھٹکا دیا کہ اب پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی آمد کے ساتھ ہی شاہد خاقان عباسی نے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ مفتاح اسماعیل بھی استعفی کے درپے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کا بحران سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے جس کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔