ایپکس کمیٹی اجلاس:دہشت گردی پر افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ

پشاور(امت نیوز)پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں  کیا گیا

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکا نے دہشت گردی کا یکجا ہوکر مقابلہ کرنے پراتفاق کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے 7 فروری کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پیش کیے جائیں گے۔

7 گھنٹے جاری رہنے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بتایا گیا کہ حتمی فیصلے اے پی سی میں ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان ودیگر پڑوسی ممالک سے بات کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکا نے خیبرپختونخوا میں امن بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد پراتفاق کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزرا، اتحادی سیاسی رہنما، حکومتی عہدیداروں اورسیدکیورٹی حکام شریک تھے۔