پارلیمنٹ لاج کا دروازہ توڑنے پرفرخ حبیب کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما فرخ حبیب کا انتظامیہ کی جانب سے  پارلیمنٹ لاج کا تالا توڑے جانے پر رد عمل سامنے آگیا

اپنے بیان میں  فرخ حبیب نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، جھوٹے مقدمات، ایف آئی آر، جیلیں سب کر لیا اور اب یہ لاجز کے تالے توڑ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سب کر کے ان کی آمرآنہ سوچ کھل کر سامنے آ رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کرانے کی کارروائی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی

دونوں ضلعی افسران کی موجودگی میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے سی 303 سمیت دیگر ارکان کے کمروں کے تالے توڑ دیئے گئے