لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل شکایات کا انبار لگادیا ۔۔ شکوہ کیا کہ مقدمات اور گرفتاریاں تو بہت سارے اور لوگوں کی ہوئی ہیں، لیکن تشدد صرف مجھ پر ہوا۔
سوشل میڈیا پر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ صرف میرا ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آ رہی مقدمات اور گرفتاریاں تو بہت سارے اور لوگوں کی بھی ہوئیں۔ لیکن
1- وحشی تشدد صرف مجھ پر
2- ECL میں نام صرف میرا اکیلے کا
3- کورٹ میں ٹرائیل صرف میرا
4- تقریباً 40 دن جیل میں
5- میری بیوی پر جھوٹا کیس بنایا
میرا قصور کیا مڈل کلاس ہونا ہے ؟ pic.twitter.com/o0p931APHY
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 3, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کورٹ میں ٹرائل صرف میرا ہوا، تقریباً 40 دن جیل میں رہا۔میری بیوی پر جھوٹا کیس بنایا، میرا قصور کیا مڈل کلاس ہونا ہے؟