کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے کہاہے کہ ملک کے اندر کی سیکیورٹی کا ذمہ داری پاکستان خود ہے
ترجمان افغان حکومت سہیل شاہین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہم اجازت نہیں دیتے کہ افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال ہو، الزامات تولگتے رہتے ہیں مگر شواہد ہیں توپیش کئے جائیں۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم نے پشاور واقعہ کی مذمت کی ہے، پشاور واقعے کے بعدافغان وزارت خارجہ نے تعزیت کا بیان دیا۔ مسجد پر حملہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔
ترجمان افغان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں، ہم صرف اسلامی ماحول اور حجاب کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسرے جانب پروگرام میں گفتگو میں کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں کےاثرات چندروزمیں سامنے آجائیں گے، اپیکس کمیٹی اجلاس میں میں افغانستان سمیت دوست ممالک سے بات کرنے پر اتفاق ہوا ہے