لاہور(اُمت نیوز)پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد فیملی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے لاہور میں فواد چوہدری نے ملاقات کی ہے۔پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا پارٹی رہنمائو ں نے شاندار استقبال کیا ہے۔
ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کی عمران خان سیاسی جدوجہد کی کھل کر تعریف کرتے رہے۔
فواد چوہدری کی بیگم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہماری بیٹیوںسے بھی عمران خان ملے ہیں، اظہار یکجہتی پر سب کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ نے ہمیں کوئی سپورٹ نہیں دی، ہم عمران خان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، کہیں بھاگنے والے نہیں ہیں