لاہور(اُمت نیوز)سائبر کرائمز کےمقدمے میں گرفتار سینئر صحافی عمران ریاض خان کو لاہور کی مقامی عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی نے صحافی عمران ریاض کو لاہور کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی کے سامنے پیش کیاگیا ۔
عدالت میں پیشی کے موقع فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے استدعا کی تھی کہ ان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عمران ریاض خان کو FIA نے عدالت میں پیش کر دیا۔
مجرم دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حق پر ڈٹ جانے والا عدالت میں پیش !!#عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/X0DqswM8nC
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) February 3, 2023
سینئر صحافی کے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کی گئی ۔ جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران ریاض کو سائبر کرائم کے مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دید یا ہے۔
اللہ کریم یہ مسکراہٹ سلامت رکھے ❤️ #عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/DPIrNVUH7v
— Siddique Jan (@SdqJaan) February 3, 2023