اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے زیر استعمال سرکاری رہائش گاہ منسٹر انکلیو کو سیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد فواد چوہدری سرکاری رہائش گاہ منسٹرانکلیو پر قابض تھے۔
اس بارے پی ٹی آئی رہنماء کی بیگم کا بتا نا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ہمارا گھر سیل کردیا گیاہے۔ فوادی چوہدری کودیا گیا گھر ہم اپیل 2022 میں چھوڑ دیا تھا ۔ ہم اس وقت لاہور میں رہائش پذیر ہیں
ہمیں نہیں معلوم ہمارا سامان کہاں پھینک دیا ہوگا،، نالائق انتظامیہ کو اتنا بھی نہیں جانتی کے رہائش گاہ شہزاد وسیم کے نام ہے فواد چوہدری کےنا م نہیں ہے۔