لاہور(اُمت نیوز)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء قمر زمان کائرہ کا نجی ٹی وی کو دیئےگئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کے اختلاف کے باوجود عمران خان کے دور میں دہشتگردی کے خلاف اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے۔اپیکس کمیٹی میں عمران خان کو بھی میں آنا چاہیے تھا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے تعلق کا الزام پیپلز پارٹی کی قیادت پر لگانے پر عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے، نفرت نہیں، عمران مخالفت اور نفرت کا فرق بھلا بیٹھے ہیں۔