نواب شاہ (نمائندہ امت) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے واپڈا کے ریجنل آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا، چھاپہ شکایت پر مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نواب شاہ نے حیدرآباد (الیکٹرک سپلائی کمپنی) حیسکو کے ریجنل اسٹور پر چھاپہ مارا کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چھاپہ شکایت پر مارا گیا، ریکارڈ میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی خورد برد کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کے مطابق بڑے پیمانے پر خورد برد سامنے آئی ہے جبکہ ریکارڈ میں کسی بھی چیز کا اندراج نہیں ہے، اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، انکوائری کی جارہی ہے جس کے بعد ہی ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔