آپ سیاسی بونے ہو، بونے ہی رہو گے۔فائل فوٹو
آپ سیاسی بونے ہو، بونے ہی رہو گے۔فائل فوٹو

عمران خان سندھ میں گرفتاری دیں ،اصلاح کرکے بھیجیں گے،ناصر شاہ

کراچی(امت نیوز)وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جیل بھرو تحریک پر عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ سندھ میں آکر گرفتاری دیں
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں جیلوں کو ہم نے اصلاح گھر قرار دیا ہے، ہم عمران خان اور شیخ رشید کی اصلاح کر کے انہیں واپس بھیج دیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کے لوگ جو دیواریں پھلانگ کر بھاگتے ہیں اور ٹی وی پر آ کر روتے ہیں کس طرح جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے؟ قوم بھی ذرا دیکھے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کو عمران خان نے نہ صرف ان کے گھر سے گرفتار کروایا بلکہ ان کے بچوں کے سامنے اُن پر تشدد بھی کروایا وہ کوئی نہیں بھول سکتا ہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ عمران نیازی جب اقتدار کے نشے میں تھے تو ان کا اور ان کے وزراء کا لہجہ مخالفیں کے لیے ہتک آمیز تھا جو ناقابل فراموش ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن تیاری کرلیں، سگنل دوں گا تو گرفتاریاں دیں گے۔