تین روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پرآئی تھی جس میں خاتون نے جھگڑا کیا تھا۔فائل فوٹو
تین روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پرآئی تھی جس میں خاتون نے جھگڑا کیا تھا۔فائل فوٹو

باریش پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والی خاتون پکڑی گئی

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی روکے جانے پر ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مارنے والی خاتون کو گرفتارکرلیا گیا، یہ کارروائی متعلقہ ڈی ایس پی ٹریفک کی درخواست پرکی گئی۔

واضع رہے تین روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پرآئی تھی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ پولیس کی جانب سے ایک گاڑی کو روکا گیاتھا ، جس پرایک خاتون ان پولیس والوں کو زبردستی گاڑی کے آگے سے سائیڈ پر کرتی ہے اور ڈرائیور کو گاڑی نکالنے کا کہتی ہے۔

پولیس کی جانب سے گاڑی کو نہ نکالنے دینے پر خاتون پولیس کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دیتی ہے اور اسی دوران باریش ڈی ایس پی کو دھکے دیتے ہوئے تھپڑ جڑ دیتی ہے۔