چلی (اُمت نیوز) چلی میں ہیٹ ویو کے باعث 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چلی کے جنوب وسطی حصے میں پیش آیا ۔ جس میں ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلات میں مختلف مقامات پر آگ لگ گئی۔
جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ، آگ نے امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 979 افراد زخمی ہوئے ہیں۔1100 افراد رہائی علاقوں سے دور جگہ منتقل کردیاگیا ہے۔
حکام کے مطابق آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھر تباہ اور ایک لاکھ 16 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی ہے۔
چلی کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہیں اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔