خیبر پختونخواہ(اُمت نیوز)کے پی کے میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد وں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک کی پولیس پوسٹ پر کیا ،جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
آئی جی کے پی کے معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ دہشتگرد وں کا حملہ پولیس نے نا کام بنا دیا ہے۔ دس سے بارہ منٹ تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔
فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔البتہ دہشت گردوں کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مستعد اور بیدار ہے، صوبے میں ریڈ الرٹ ہے۔