فائل فوٹو
فائل فوٹو

پرویز مشرف کی میت شام7بجے دبئی سے روانہ کی جائے گی

کراچی: سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے جسد خاکی شام7بجے دبئی سے کراچی کے لیے روانگی متوقع ہے،طیارے میں اہلیہ صہبا مشرف، بیٹا بلال اور صاحبزادی بھی ہمراہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سہہ پہر جسد خاکی پاکستان روانگی متوقع ہے ، جسد خاکی کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی موجود ہوں گے، بعد از نماز مغرب ان کی نماز جنازہ  مہر پولو گرائونڈ ملیر کینٹ میں ادا کیے جانے کا امکان ہے ۔

ڈاکٹرز نے فیملی کو مشورہ دیا ہے کہ جسد خاکی کے پاکستان منتقلی کے بعد جلد تدفین کی کوشش کی جائے تاخیر کرنے سے میت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔