سابق صدر نے 2013 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، فائل فوٹو
سابق صدر نے 2013 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، فائل فوٹو

پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

کراچی:سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی تدفین کی کراچی میں تیاریاں  مکمل کر لی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل 7 فروری کو ملیر کینٹ کے پولو گراونڈ میں ادا جائے گی، تدفین ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب آرمی قبرستان میں ہوگی۔

قریبی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کا وقت ابھی طے نہیں ہوا، پرویز مشرف کی میت کو آج پاکستان لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے تھے ۔